عمران طاہرکی احتیاطی تدابیرکےساتھ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی حمایت

انعقاد کافی عجیب ہوگا
May 22, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/05/Imran-Tahir-2100-Lhr-Pkg-21-05.mp4"][/video]

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی حمایت کردی۔

معروف لیگ اسپنر عمران طاہر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کردی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہاس وقت مشکل صورت حال ہے اور اس وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے،تماشائیوں کے بغیرکرکٹ کا انعقاد کافی عجیب ہوگا ليکن کہیں نہ کہیں سے کھيل دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقن اسٹار کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی دونوں ورلڈ کلاس بلے باز ہیں،دونوں کےخلاف گیند کرتےوقت محتاط رہنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میچ کے دوران سیلیبریشن کرنے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے پاکستان آنے والےعمران طاہر ان دنوں اپنی فيملی کے ساتھ لاہورميں مقيم ہيں،فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث وہ جنوبی افریقا روانہ نہیں ہوسکےتھے۔

Tabool ads will show in this div