ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، پی ٹی آئی رہنماء

SARWAR AND TAREEN SOT 11-10

لاہور : تحريک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور کہتے ہيں آج کا اليکشن حکومت کیخلاف ريفرنڈم ہے، فوج کی موجودگی سے دھاندلی کا امکان کم ہوگيا ہے۔ جہانگير ترين کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہار کا ڈر تھا، اس لئے اين اے 154 پر اسٹے آرڈر لے ليا۔

لاہورميں سماء سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری سرور نے لاہوریوں سے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، امید ہے این اے 122 کے عوام رات کو اچھا نتیجہ دیں گے، فوج کی موجودگی میں دھاندلی نہیں ہوگی، مقابلہ پی ٹی آئی اور ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے درمیان ہے۔

جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ این اے 122 میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی، اُمید ہے لوگوں کو اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، نتائج اچھے ہوں گے۔

وہ بولے کہ صورتحال اچھی ہے، لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نکل رہے ہیں، عوام کو صاف پانی، تعلیم اور بنیادی سہولتیں میسر نہیں، عوام ن لیگ کی خراب پالیسی کا جواب دیں گے۔ سماء

ECP

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

Pti protest

by-polls

HAMZA SHAHBAZ

press conference

AYAZ SADIQ

IMRAN

ABID SHER ALI

NA122

code of conduct

POLLING

@imrankhanpti

Bye Election

ALEEM

polling station

PTIOFFICIAL

AUTO

Abdul Aleem Khan

PP144

army deployed

248 polling stations

GARRISON COMMANDER

PTI LAWYERS FORUM

PINK RICKSHAW

Garhishaho

#lhrbelongstoik

#شیرتےمہرلاسجنااپناوطن

#ballaypethappa

#voteforkhan

@farhankvirk

@aleemkhan_pti

#voteforbatlahore

Tabool ads will show in this div