جیت کا عزم، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے، ایاز صادق

   

لاہور : سردار ایاز صادق فتح کیلئے پُر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نتائج قبول کروں گا، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے۔

این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے صبح سویرے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، درجنوں حامیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن جانے سے قبل بکروں کا صدقہ بھی دیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، رات کو تسلی سے سویا تھا، آج عید کا سماں لگ رہا ہے، کامیابی کیلئے پُر امید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت بہتر نتائج آئیں گے، انتخابی نتائج قبول کروں گا، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے مسلح جتھے منگوائے ہیں۔ سماء

ECP

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

by-polls

HAMZA SHAHBAZ

press conference

AYAZ SADIQ

IMRAN

ABID SHER ALI

NA122

code of conduct

@imrankhanpti

ALEEM

polling station

PTIOFFICIAL

Abdul Aleem Khan

PP144

army deployed

PTI LAWYERS FORUM

#lhrbelongstoik

#شیرتےمہرلاسجنااپناوطن

#ballaypethappa

#voteforkhan

@farhankvirk

@aleemkhan_pti

#voteforbatlahore

Tabool ads will show in this div