عبدالقادرکا ہوم گراؤنڈکھنڈرکامنظرپیش کرنےلگا
ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر کا ہوم گراؤنڈ کھنڈرکا منظر پیش کرنے لگا۔لاہور ميں میاں میراسپورٹس کمپلیکس میں بنایا گیا کرکٹ گراؤنڈعبدالقادر کےنام سے منسوب کرنےکا اعلان محض اعلان ہی ثابت ہوا۔
عظيم ليگ اسپنرعبدالقادرکا ہوم گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار ہے۔مياں ميربارہ دری کی دیکھ بھال کئی سال سے نہیں ہوئی۔ اس گراؤنڈ پرعامرسہيل،نويد انجم سميت کئی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کے جوہر دکھائے ہیں۔
مرحوم عبدالقادرکی زندگی میں ہی یہ گراؤنڈ بدحالی کا شکارہونے لگا تھا،جس کی بحالی کيلئے انہوں نے کافی کوششيں کی تھیں۔
عبدالقادر کے انتقال کے بعد گورنر پنجاب نے گراؤنڈ اُن کےنام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا جو محض اعلان ہی رہا۔مرحوم عبدالقادرکے صاحبزادے رحمن قادرنے بھی وعدہ وفا نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکيا۔
کرکٹ حلقوں نےحکومت اور پی سی بی سےاپیل کی ہے کہ میاں میر بارہ دری گراؤنڈ کی بحالی کےلیے فوری اقدامات کیےجائیں۔