اوکاڑہ:پہلی مسافرٹرین سہ پہر2بجےپہنچےگی،انتظامات مکمل

ایس اوپیز جاری

اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پرسيالکوٹ سے پہلی ٹرین علامہ اقبال ايکسپريس سہ پہر2بجے پہنچ رہی ہے،مسافروں کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر ريلوے حکام کی جانب سےمسافروں کے لیے ایس اوپیز جاری کرديے گئے ہیں۔ سيالکوٹ سےپہلی ٹرین علامہ اقبال ايکسپريس اوکاڑہ پہنچے گی۔

پلیٹ فارم پر جراثیم کش اسپرے کردیا گیا ہے۔ کسی کو کھانے پینے کااسٹال لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹرینوں پرسفرکرنےوالےافراد کےليئےصابن اورسینٹائزرسےہاتھ صاف کرنا،جبکہ ماسک اوردستانے پہننابھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div