لتا منگیشکرکے بعدعلی ظفرسے’’فریاد‘‘ سنیے
کرونا سونگ اور غزل ’’سکون ‘‘ کے بعد گلوکارعلی ظفراپنے مداحوں کیلئے ’’فریاد ‘‘ لیکر آئے ہیں۔
علی ظفر کا یہ دُعائیہ کلام ’’ بے کس پہ کرم کیجئے سرکار مدینہ ‘‘ کرونا وائرس کے باعث موجودہ مشکل صورتحال کے پس منظر میں شیئر کیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر اور یو ٹیوب پرعلی ظفر نے کلام پڑھتے ہوئے 2 منٹ 57 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
A humble rendition of a فریاد (faryad) originally sung by the great @mangeshkarlata. Hope it brings peace in these difficult times. Link to full https://t.co/nLB94IL98x pic.twitter.com/21KHkk98Lv
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 19, 2020
یہ بات دلچسپی کا باعث ہے کہ ’’فریاد ‘‘ کے نام سے یہ کلام لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے فلم ’’مغل اعظم کے لیے پڑھا تھا۔ ٹوئٹرپرانہیں ٹیگ کرتے ہوئے علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ مشکل وقت میں یہ امن لیکر آئے گا۔
یو ٹیوب پرویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں علی ظفر نے لکھا ’’ہم سب مشکل دورسے گزررہے ہیں، لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو دعا سے حاصل نہ ہوسکے‘‘۔
رمضان المبارک کی مناسبت سے گلوکار نے مزید لکھا ’’ ان بابرکت ایام کے دوران میں یہ عاجزانہ دعا شیئر کررہا ہوں۔ دعاہے کہ یہ ہم سب کیلئے امن ،صحت لائے اوردنیا بھرکے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے کیلئے مدد بن سکے‘‘۔
اس سے قبل علی ظفر پاکستانی فلم “ارمان” کے سدا بہار گانے ’’کوکورینا‘‘ کی زمین پر کرونا سونگ بھی گاچکے ہیں جس پر انہیں تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ’’ یہ وطن تمہارا ہے‘‘ گا کرکرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈکس، پولیس، رینجرز اور فوج سمیت ہمارے لیے اپنی زندگیوں کو داؤ پرلگانے والے سبھی افراد کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
My tribute to our brave doctors, nurses, paramedics, police, rangers, army and all the workers from all over who are risking their lives at the front line to save ours. #PakistanUnitedAgainstCorona #COVID19Pandemic #CoronaFreePakistan pic.twitter.com/mGROBrCQWh
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 1, 2020
تقریبا ایک ماہ قبل علی ظفر مداحوں کے لیے اپنی غزل ’’ سکون‘‘ بھی شیئر کی تھی۔