مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی اختیارات ختم

وزیراعظم کی ہدایت پر اقدام

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی اختیارات ختم کردئيے گئے۔ مالی معاملات سے متعلق سمریاں براہ راست وزیراعظم کو بھجوائی جائیں۔

گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ بھارت سے صرف جان بچانے والی ادویات درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اس کی آڑ میں 80 کے قریب دیگر ادویات بھی درآمد کی جاتی رہیں۔

اس معاملے پر جب مشیر صحت ظفر مرزا سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آج وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی اختيارات ختم کرکے وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ مالی معاملات سے متعلق سمریاں براہ راست وزیراعظم کو بھجوائی جائیں۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا منظوری کے بغیر احکامات جاری کرتے رہے ہیں۔

PM IMRAN KHAN

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div