پاکستان کی پہلی آن لائن تائیکوانڈوچیمپین شپ جاری
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کےزیرِاہتمام
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیرِاہتمام پہلی آن لائن تائیکوانڈو چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔
آن لائن چیمپئین شپ میں امریکہ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،بھارت،قازقستان ،روس سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی بھی شریک ہیں۔
چیمپین شپ کی بوائزانڈر11گروپ ون کیٹگری میں پنجاب کے ابراہیم انجم نے سونے کا تمغہ جیتا۔ فارنرز بوائز انڈر11کیٹگری کا گولڈ میڈل روس کے لوکا کے نام رہا۔روس کے ہی پیٹر نے چاندی، اردن کے عبدالکریم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس کےعلاوہ انڈر11گرلز کیٹگری میں اسلام آباد کی مشعل منصور کےنام گولڈ میڈل رہا۔ پنجاب کی حنا جمشید نے چاندی، اسلام آباد کی شفق نے کانسی کا میڈل جیتا۔