عمران خان کی گالی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی،سعد رفیق

Saad Rafique Pc Lhr 10-10 لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے میدان میں نہیں آنا چاہیے تھا، وہ شخصی حملے کرتے ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی، ملک سے گولی کی سیاست ختم کی ہے۔ گالی کی سیاست بھی ختم کریں گے۔ غلط بیانی عمران خان کی عادت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اُن کی گالیوں کے جواب میں ن لیگ کے قائدین اُنہیں دعائیں دیتے ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان خود ہر طرح کی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، عمران خان میں شیخ رشید کی عادتیں سرایت کر چکی ہیں لیکن ہم اور ہماری جماعت کا کارکن پرامن رہنے والے لوگ ہیں اور صرف ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اِسی طاقت سے این اے 122 کے معرکے میں فتح یاب ہوں گے۔ سماء

ECP

PUNJAB

IMRAN KHAN

HAMZA SHAHBAZ

AYAZ SADIQ

ABID SHER ALI

NA122

polling station

PP144

GARRISON COMMANDER

Tabool ads will show in this div