تھائی لینڈ کی اندرونی صورتحال پرپاکستان کوتشویش ہے،دفترخارجہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان نے تھائی لینڈ کی اندرونی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے جلد تھائی عوام مسئلہ کا پرامن حل نکال لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں تھائی لینڈ میں سیاسی بحران،حکومت کے خلاف اپوزیشن کے مظاہروں اور پرتشدد واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس صورت حال پر تشویش ہے، تاہم اس بات کا یقین ہے کہ تھائی عوام خود مسئلہ کا پرامن حل نکال لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس بات کی بھی توقع ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کا تحفظ کیا جائے گا، کیونکہ جمہوریت کی بالادستی ہی ترقی کا زینہ ہے۔ سماء

کی

mishap

Tabool ads will show in this div