این اے122،اسی پولنگ اسٹیشنز حساس قرار،فوج اور رینجرز بھی تعینات

لاہور : این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخاب میں دو سو چوراسی میں سے اسی پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ این اے 122 کا انتخابی معرکے کیلئے امن و امان یقینی بنانے کے لیے حلقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں دہشت گردی اور نقص امن کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق انتخابي این اے 122 کو مکمل ریڈ زون قرار دے کر حلقے کے اندر اور باہر 38 مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور 144 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مواد فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے جہاں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی پولنگ کے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے۔ پانچ ہزار پولیس اہلکار این اے 122 میں سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، کوئیک ریسپانس فورس کے دستے پولنگ کے دوران پٹرولنگ کریں گے، جب کہ سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ رینجرز کی 2 کمپنیاں اور افواج پاکستان کی 5 بٹالین ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے شہر میں موجود رہیں گی۔ سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

HAMZA SHAHBAZ

AYAZ SADIQ

ABID SHER ALI

NA122

polling station

GARRISON COMMANDER

Tabool ads will show in this div