لندن : پاکستان کو انگلينڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹيسٹ ميں اظہر علي کي خدمات حاصل نہيں ہوں گي۔
ميچ سے پہلے ہی پاکستان کی وکٹ گر گئي ،اظہر علي آؤٹ ہوگئے، امتحان شروع نہيں ہوا کہ گرين شرٹس آزمائش ميں پڑ گئے، اظہر علي پاؤں ميں انفيکشن کے باعث انگلينڈ کے خلاف پہلا ٹيسٹ نہيں کھيليں گے۔ ميچ ميں شعيب ملک کي شموليت کے امکانات روشن ہوگئے۔۔پاکستان اور انگلينڈ کے درميان ٹاکرا تيرہ اکتوبر سے ابوظہبي ميں ہوگا۔ سماء