قلعہ سیف اللہ،دو گروپوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخت رزئی میں دو گروپوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسلح تصادم ہوا، جس کے بعد دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، پولیس نے واقعہ کی تفیتش شروع کردی۔ سماء

میں

Bilawal House

South Africa

kidnap

gene

Tabool ads will show in this div