کیا آپ جانتےہیں لندن میں قائداعظم کہاں رہتے تھے؟
ریسرچر اور رائٹر عائشہ صدیقہ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لندن کا وہ مقام ہے جہاں قائداعظم رہائش پزیر تھے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سن 1890 کی دہائی کے آخر میں لندن چلے گئے اور کنگسٹن میں مقیم تھے۔ وہاں موجود ایک مکان پر ایک تختی لگی جس کے مطابق قائد اعظم وہاں 1895 تک رہائش پذیر تھے۔
قائد اعظم وہاں دادا بائے نورجی کی تقریر سننے گئے تھے جو اس وقت کے ہاؤس آف کامنس کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
A journey in photos of various neighbourhoods where Muhammad Ali Jinnah lived in London - from when he came for his apprenticeship around late 1800s, 2 when he moved there & ventured 2 join English politics in 1930 https://t.co/4O3mq2DXBa
— Ayesha Siddiqa (@iamthedrifter) May 16, 2020
یہ مکان اب موجود نہیں ہے لیکن یہ ایک تاریخی مقام ہے اسی کے بہت قریب رابندر ناتھ ٹیگور اور ڈی ایچ لارنس بھی رہتے تھے تاہم گلی کی تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کہاں رہتے تھے۔
عائشہ صدیقہ نے آخر میں مزید دو تصاویر شیئر کیں جو پب کنگ ولیم چہارم کی ہیں جہاں قائداعظم اکثر جایا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ اس کے اندر ان کی ایک تصویر لگی ہے۔