جیکب آباد میں یوم علیؓ پرجلوس، پولیس کے روکنے پرتصادم

پولیس کا لاٹھی چارج، مشتعل افراد کا پتھراؤ، 3 زخمی

 

جيکب آباد ميں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری يوم علیؓ کی ريلی نکال کر سڑک پر آگئے، پوليس اور مشتعل افراد کے درميان تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں پر پابندی عائد ہے، مساجد میں بھی نماز کیلئے سخت ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔

ہر سال 21 رمضان المبارک کو حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے تاہم اس بار حکومت کی جانب سے صرف امام بارگاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے مجالس کی اجازت دی گئی تھی۔

کراچی کے علاوہ جیکب آباد میں بھی شہریوں نے حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت پر جلوس نکالا، پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر عزادار مشتعل ہوگئے، ڈنڈا بردار افراد پولیس سے الجھ پڑے اور پتھراؤ بھی کیا۔

اہلکارو سے ہاتھا پائی ہونے پر پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی، لاٹھی چارج اور پتھراؤ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

Tabool ads will show in this div