کرونا کی دوا،ملٹی نیشنل کمپنی نےپاکستان کولائسنس دےدیا،ظفرمرزا

اينٹی وائرل دوا انجکشن کی صورت ميں ہوگی
May 15, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ملٹٰی نیشنل کمپنی نےپاکستان کو کرونا کی دوا تیار کرنے کا لائسنس دے دیا ہے،پوری دنیا میں صرف 5 ملکوں کو لائسنس دیا گیا ہے،اس دوائی کو پاکستان کی فارما کمپنی بھی بناسکے گی،یہ دوائی ٹیکے کی صورت میں ہوگی، پاکستان میں امریکی دوائی کی دستیابی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بتایا کہ کرونا سے بچاؤ کی دوا 6سے8ہفتے کے دوران پاکستان میں بنائی جائے گی،یہ دوائی پاکستان سے127سے ممالک میں سپلائی کی جائے گی۔

ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ دوائی کوپاکستان لانےکیلیےوزیراعظم کی ملٹی نیشنل کمپنی سے بات ہوئی ہے،ملٹٰی نیشنل کمپنی نے پوری دنیا میں صرف 5 ملکوں کو لائسنس دیا ہے،اس دوائی کوپاکستان کی فارما کمپنی بھی بناسکے گی،یہ دوائی ٹیکےکی صورت میں ہوگی۔

ظفرمرزا نے مزید بتایا کہ کرونا نیا وائرس ہے،اس کی اب تک کوئی ویکسین نہیں،اس کی ویکسین بنانے کیلیے ریسرچ کی جارہی ہے،اس کی ایک دوائی بنائی گئی ہے، جس کا امریکا میں تجربہ کیا گیا ہے،امریکا میں دوائی کے استعمال سے30 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کروناکےخلاف فرنٹ لائن ورکرزکا تحفظ ضروری ہے،طبی عملے کی تربیت کیلیے وڈیو بنائی گئی ہے،ویڈیو کرونا مریض کاعلاج کرنےوالےطبی عملےکیلیےمددگارہوگی اور مریضوں کیلئےفیس ماسک کااستعمال ضروری ہے۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div