غداری کیس،خصوصی عدالت کےقیام کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں، مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے کے لئے خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قبل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخواست پر دو اعتراضات ہیں اس لئے آپ اسے مناسب فورم پر لے جائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست سماعت کیلئے منظور کرے، تو اعتراضات دور کر دیئے جائیں گے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماء

درخواست

کیخلاف

medals

patient

Tabool ads will show in this div