بلوچستان کے وزیر خزانہ کرونا وائرس میں مبتلا

ٹوئٹر پر اپنے مثبت ٹیسٹ کی اطلاع دی

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے اپنے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئی سولیٹ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے تمام دوستوں و احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزراء میں ظہور بلیدی پہلے وزیر ہیں جن میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

finance minister

Zahoor buledi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div