کیا آپ انور مقصود سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں؟

انور مقصود کی زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات

ملک بھر میں جاری لاک ڈان کے باعث از خود تنہائی اختیار کئے گلوکار بلال مقصود بہترین وقت گزاری کے لیے سوشل میڈیا پر وقت گزارتے نظر آرہے ہیں ۔

اسٹرنگز بینڈ کے گلوکار بلال مقصود نے گزشتہ دنوں کئی بار اپنے والد میزبان ، طنزومزاح نگار انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن بھی کئے جس میں انہوں نے اپنے بچپن کے واقعات ، ماضی ، جدوجہد اور حال پر گفتگو کی تھی ۔

اپنی تازہ پوسٹ میں بلال مقصود نے مداحوں سے کہا کہ وہ سوال بھجیں جن میں سے وہ منتخب سوال اپنے والد سے براہ راست سیشن میں پوچھیں گے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے لائیو میں سیشن میں انور مقصود نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے کچھ دلچسپ واقعات بتائے جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا تھا ۔

ANWAR MAQSOOD

Tabool ads will show in this div