کوئٹہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

172.16.16.9_07_20151010140129503

کوئٹہ: کوئٹہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی مہم میں حصہ لینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کئی مہینوں کی تنخواہیں کمپین چارجز اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

تین روزہ انسداد پولیو مہم  میں 3 لاکھ 75 ہزار 906 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔  مہم کےلئے 927 میڈیکل اور 794 موبائل ٹیمیں تشکیل دینے سمیت 82 فکسڈ اور 51 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی  لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں اور کمپین چارجز کا مسئلہ تاحال نہ حل ہوسکا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں کمپین چارجز ادا کرنے سمیت ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کیا جائے۔ سماء

KPK

polio campaign

lady health worker

transport issue

polio drops

Tabool ads will show in this div