بابراعظم ون ڈے کے بھی کپتان مقرر، سینٹرل کنٹرکٹ کااعلان
سرفراز بی کٹیگری میں چلے گئے

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کی کپتانی بھی بابراعظم کے سپرد کردی جبکہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان ہوگیا۔ بابراعظم کی اے کیٹگری برقرار اور سرفرازاحمد تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں چلے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کی چھٹی ہوگئی جبکہ اظہرعلی اور شاہین شاہ آفریدی ترقی کے بعد اے کیٹگری میں آگئے۔
عابد علی، اسد شفیق، محمدعباس، حارث سہیل، محمد رضوان، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ بی کیٹگری میں شامل ہوگئے۔ نسیم شاہ اور افتخاراحمد کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا اور فخرزمان، امام الحق، عثمان شنواری اور عماد وسیم کے ساتھ سی کیٹگری کا حصہ بن گئے۔
حیدر علی، حارث رؤف اورمحمد حسنین ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہوگئے۔