ڈیرہ مراد جمالی،اوچ پاور پلانٹ کے13ملازمین اغوا

ویب ڈیسک:
ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد مسافر وین میں سوار تیرہ افراد کو اغوا کر کے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مغوی پنجاب سے مزدوری کرنے کی غرض سے اوچ پاور پلانٹ جارہے تھے کہ کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کے مقام پر مسلح افراد نے مسافر وین کو اسلحہ کے زور پر روکا، جس کے بعد مسلح افراد نے وین میں سوار تمام مسافروں کو نکل کر شناختی کارڈ چیک کیے۔ شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسلح دہشت گرد تیرہ افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں تین افراد اوش پاؤر پلانٹ کے ملازمین ، جب کہ باقی مزدور تھے۔ گاڑی پنجاب سے اوچ جا رہی تھی۔ تاہم دوسری جانب پولیس نے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ سماء

iraq

Suicide

prank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div