سعودی عرب:عیدکی چھٹیوں پرملک بھر میں کرفیوکااعلان

پابندی 5 روز کیلئے ہوگی
?????????????????????????????????????????????????????????
?????????????????????????????????????????????????????????

سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں سخت کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں 23 مئی سے 27 مئی تک مکمل کرفیو ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید الفطر کی 5 چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن رہے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران 5 افراد سے زیادہ کے مجمع پر پابندی ہوگی۔ شہریوں کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی سماجی دوری پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں جزوی نرمی کی جائے گی لیکن اس کا اطلاق مکہ شہر پر نہیں ہوگا۔

حکومتی اعلان کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مکہ شہر میں بدستور مکمل کرفیو رہے گا، کسی کو شہر میں داخلے یا شہر چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 5 روزہ کرفیو کے دوران 25 اپریل کو جاری ہونے والے فرمان کے مطابق معاشی و سماجی سرگرمیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے اس سے قبل کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم رمضان کے شروع ہونے سے قبل اس میں نرمی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس سے 264 افراد ہلاک اور 42 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ یہ تعداد خلیجی تعاون تنظیم کے چھ ملکوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مقدس ترین شہر مکہ اور مدینہ میں بھی اجتماعات اور زیارتوں پر پابندی ہے۔ حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

SAUDIA ARAB

Tabool ads will show in this div