سعودیہ: اوبر اورکریم کے ڈرائیوروں کیلئے 3،3 ماہ کی تنخواہ

ڈرائیورں کو تنخواہ سعودی عرب حکومت دیگی

سعودی عرب میں اوبر اور کریم کے تحت کاریں چلانے والے سعودی ڈرائیوروں کو حکومت کی جانب سے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد متاثر ہونے والے ڈرائیوروں کو تین، تین ماہ کی تنخواہوں کے مساوی رقوم دی جارہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجسر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری کے بعد اوبر اور کریم کے سعودی ڈرائیوروں کیلئے ان مراعات کا اعلان کیا، تاہم یہ امدادی رقم صرف کل وقتی طور پر ڈرائیونگ کا کام کرنے والوں کو ہی دی جائے گی، جو سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ہاں رجسٹر ہوں، کوئی اور کام یا ملازمت نہ کرتے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ اس معیار پر پورا اترنے والے ڈرائیوروں کو 3 ماہ کی تنخواہوں کے مساوی مالی امداد مہیا کی جائے گی۔

مزید جانیے : سعودی عرب میں سيلزٹيکس ميں اضافہ، گزارہ الاؤنس بھی معطل

واضح رہے کہ اس وقت 2 لاکھ سے زیادہ سعودی شہری رائیڈ شیئرنگ ایپلی کیشنز کے تحت کام کیلئے رجسٹرڈ ہیں۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے مالی مشکلات کے باعث ٹیکسز میں اضافہ کرتے ہوئے گزارہ الاؤنس معطل کردیا تھا۔

careem

Tabool ads will show in this div