شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 5 دہشتگرد ہلاک
شیخوپورہ: شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد ٹھکانے لگادیئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد بھی کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ میں خان پور کے قریب کارروائی کی جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 2 کلاشنکوفیں، 4 دستی بم اور 2موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جس میں سے ایک دہشتگرد کاشف کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ سماء
PUNJAB
COUNTER TERRORISM DEPARTMENT
arms recovered
5 terrorists killed
تبولا
Tabool ads will show in this div