نتھیا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10گھر مکمل تباہ
متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا
[caption id="attachment_1926226" align="alignnone" width="800"]
فوٹو: سماء ڈیجیٹل[/caption]

گلیات میں یونین کونسل نھتیا گلی کے گاؤں پسالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کو گاؤں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں اور علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔