غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں چھ شہری شہید

Palestine3

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور شیلنگ سے جھڑپوں کے دوران ایک ہفتےمیں چھ شہري شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ، خان یونس، الخلیل اور رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں اورفلسطینیوں میں جھڑپوں کے دوران ایک ہفتےمیں چھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اردن کے دارلحکومت امان ميں فلسطينيوں پر ظلم  ستم اور بيت المقدس ميں داخلے پر پابندي کيخلاف مظاہرے ميں پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپ ہوئي۔ امان ميں مظاہرے کے دوران   شہريوں نے فلسطينيوں کے حق ميں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مسجد اقصٰي کا تقدس برقرار رکھے کے ليے نعرے لگائے۔

نيشنل يونيٹي پارٹي کے سيکريٹري جنرل سعيد تھائيب کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰي کا تقدس برقرار رکھنا اردن کي حکومت کي اولين زمہ داري ہے۔ اسرائيلي فوج نے گزشتہ ايک ہفتے سے فلسطينيوں کا مقبوضہ بيت المقدس ميں داخلہ ممنوع کر رکھا ہے۔ سماء

SHELLING

WEST BANK

Israeli army

Aqsa mosque

Tabool ads will show in this div