پشاور: سینئر ڈاکٹر کا اغواء، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض پریشان
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور میں سینئر ڈاکٹر کے اغواء کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا، معالجوں کی عدم دستیابی پر مریض سخت اذیت سے دوچار رہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کو آج تالے لگے ہیں، مریض آئے ضرور لیکن مایوس لوٹ گئے کیونکہ مسیحا ہڑتال پر ہیں۔
ہڑتال سینئیر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کیخلاف کی جارہی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
ہڑتال سے لاعلم دور دراز سے آئے مریض پورا دن رلتے رہے لیکن تکلیف دور کرنے کوئی نہ آیا، ڈاکٹرز نے 72 گھنٹوں میں مغوی ڈاکٹرکو بازیاب نہ کرانے پر صوبے کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ سماء
میں
کی
کا
Sindh Government
row
divided
filter
تبولا
Tabool ads will show in this div