کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 39 ملزمان گرفتار، کالعدم تنظیم کا رہنما ہلاک

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مواچھ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا علاقائی رہنما مارا گیا۔


کراچی پولیس کا آپریشن جاری ہے اور گلستان جوہر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا۔


مواچھ گوٹھ میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جہاں کالعدم تنظیم کا علاقائی کمانڈر مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم فضل رحمان محسود کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔


جیکسن پولیس نے بھی اسلحہ سپلائی کرنے کے الزم میں واصل خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق  گینگ وار سے ہے۔


ادھر رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، مواچھ گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولیاں لگنے سے 3 طلبہ زخمی ہوئے، ملیر ندی سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی، لانڈھی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ سماء

کی

کا

burger

رینجرز

India vs Pakistan

dialogues

ملزمان

century

Tabool ads will show in this div