جھنگ: رشتے سے انکار، لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

ملزم گرفتار

پنجاب کے ضلع جھنگ میں رشتے سے انکار کرنے پر شادی کے خواہش مند نوجوان نے غصے میں آکر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقے میں رشتے سے انکار پر ملزم اعجاز اپنی کزن سے بدلہ لینے اس کے گھر پہنچا اور صائمہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن مزمل نے بتایا کہ اعجاز ولد رمضان کا صائمہ بی بی کے ساتھ رشتے کا تنازع تھا۔

صائمہ بی بی کے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور سحری کے وقت ان کے گھر میں داخل ہوکر اس کے جسم پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div