خیبر پختونخوا:صدر ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن میں کرونا کی تصدیق

وہ حیات آباد اسپتال میں تعینات تھے
May 09, 2020
فوٹو آن لائن

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈاکٹر رضوان کنڈی نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو ڈاکٹرز ہاسٹل میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ 2 دنوں سے بخار اور بدن میں درد محسوس ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ صوبے میں پشاور سمیت دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں، حکومتی احکامات پر پیر سے کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتے میں 4 دن دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

Tabool ads will show in this div