حیدرآباد:لاک ڈاؤن کےباعث درزیوں کی دکانیں بند

کاروبار بری طرح متاثر
May 08, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/HYD-LOCKDOWN-TAILOR-PKG-07-05-Zaki.mp4"][/video]

لاک ڈاؤن کے باعث حیدرآباد میں درزیوں کی دکانیں بھی بند ہيں۔ عيد کے قريب کاروبار بری طرح متاثر ہونے سے درزی مالی مشکلات کا شکار ہيں۔

لاک ڈاؤن سے ديگر کاروباری سرگرميوں کی طرح درزیوں کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔حيدرآباد ميں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک محدود درزيوں نے بڑی پريشانی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف شہريوں کو اس سال نئے کپڑےسلوانے کی کوئی اميد نظرنہيں آرہی ہے۔

حکومتی احکامات کے باعث بعض مقامات پر بند شٹرکے پيچھے سے کام کرکے اپنا گھر چلانے والے درزی عيد سے پہلےلاک ڈاؤن میں نرمی کے منتظر ہیں۔

Tabool ads will show in this div