پاکستان کےنامورگلوکارکرونامتاثرین کی مدد کیلئےاکٹھےہوگئے

اس اتوار تھوڑاساوقت نکال کرانہیں سنیے
تصویر: سماء ڈیجیٹل

عالمی وبا قرار پانے والے کرونا وائرس سے نمٹنے کی کاوشوں میں پاکستان کے نامور گلوکار بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ملک کے معروف گلوکار اس وائرس سےمتاثرہ افرادکی مدد کیلئے آن لائن پروگرام کے ذریعے فنڈزجمع کریں گے۔

اس آن لائن پروگرام کو"کووِڈ 19 ورچوئل فنڈ ریزنگ" کا نام دیا گیا ہے جس کی تمام ترآمدنی کرونا سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے دی جائےگی۔

فنڈ ریزنگ ویب سائٹ پردی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی وجہ سے یہ کنسرٹ نہیں بلکہ اسے حمد ونعت اورصوفی پروگرام کا نام دیا جارہا ہے۔

 دس مئی بروز اتوارکو ہونے والے اس فنڈ ریزنگ ورچوئل صوفی پروگرام مں گلوکارعلی ظفر، رفاقت علی خان،علی سیٹھی، ہارون ، استاد شفقت امانت علی، خرم اقبال، جنید یوسف اورعلی شیرشرکت کریں گے، جن کی ویڈیو کا لنک 10 ڈالر (پاکستانی روپوں میں تقریبا 1600روپے) کی سبسکرپشن پر دیا جائے گا۔

گلوکار ہارون نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ بے حد پرجوش ہیں، اتوار کو ہونے والے اس کنسرٹ میں پاکستان کے بڑے نام پرفارم کررہے ہیں" ۔

ہارون نے تمام پڑھنے والوں سے کہا کہ وہ ابھی رجسٹریشن کروا کر اس پروگرام کا ویڈیو لنک حاصل کریں۔

ویب سائٹ پرمزید کہا گیا ہے کہ "کرونا وائرس نے ہمیں ایک دوسرے سے دورکردیا ہے لیکن اس کی وجہ سے آپ خود کو ان سے دور نہ کریں جنہیں اس وقت ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے"۔

پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ تعداد 25 ہزارتک پہنچ چکی ہے جبکہ یہ خبرفائل کرنے تک ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ 599 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ali sethi

haroon

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div