اداکارہ مائرہ خان نے"کرونا"کاانٹرویوکرڈالا

پرمزاح انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

[video width="480" height="600" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/mairakhanofficial_95955910_1104565303232362_8928609194218591519_n.mp4"][/video]

اداکارہ مائرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اس کا سبب بننے والے کرونا وائرس کا انٹرویو کرڈالا۔

انسٹا پرمائرہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں ٹک ٹاک ویڈیو کی طرز پر دنیا کے حالات بدلنے والے وائرس کا محل وقوع جان رہی ہیں۔

انٹرویو کرنے والی بھی مائرہ خود ہی ہیں جبکہ کرونا کا کسی ویمپائر سے متشابہہ روپ بھی انہی کا ہے۔ کرونا نے دلچسپ انداز میں اپنا سرنیم وائرس، عرفیت کووِڈ، عمر 19سال، ماں کا نام چین اور حالیہ بوائے فرینڈ امریکا جبکہ سابقہ اٹلی بتایا۔

مائرہ کے فالوورز اس پوسٹ سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

مائرہ خان ٹی اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کرتی ہیں جبکہ وی جے بھی رہ چکی ہیں۔

ان کی معروف فلموں میں چمبیلی، ریوینج آف ورتھ لیس، درج شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال آن ائر جانے والے 2 ڈرامے چیخ اور بےوفا بھی ناظرین میں بیحد پسند کیے گئے۔

MAIRA KHAN

Tabool ads will show in this div