پی ٹی آئی خود دھاندلی کی پیداوار ہے، ن لیگی رہنماء

Ayaz & Saad

لاہور : ن لیگ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو دھاندلی کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے این اے 122 کی شکست کو انا کا مسئلہ بنالیا۔ ایاز صادق کہتے ہیں کل پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے آج اسی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی قسمت میں رونا لکھا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، ہم پی ٹی آئی کا کباڑہ نہیں چاہتے۔

لاہور میں این اے 122 کی انتخابی مہم کے آخری دن بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ وزیراعظم بننے کا ہے،  پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے آج اسی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی سربراہ بتائیں یہ دہرا معیار کب تک چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرمناسب گفتگو کرتے ہیں، این اے 122 کی عوام بکنے والی ہے نہ جھکنے والی، پی ٹی آئی کی قسمت میں رونا لکھا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ لاہور کے شیروں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، عمران خان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، بچوں والی حرکت نہ کریں، بڑے ہوجائیں، پی ٹی آئی کے استعفے زمین سے اٹھاکر سینے سے لگائے، ہماری اعلیٰ ظرفی اپنی جگہ، سامنے والا روتو ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ڈینگی کی وباء آئی تو عمران خان 2 مہینے لاہور نہیں آئے، ہم پی ٹی آئی کا کباڑہ نہیں چاہتے، تحریک انصاف خود دھاندلی کی پیداوار ہے۔ سماء

ECP

PERVEZ RASHEED

PTI

Audit

Politics

IMRAN KHAN

USA

CHINA

JAHANGIR TAREEN

PM Nawaz Sharif

AYAZ SADIQ

IMRAN

NA122

@imrankhanpti

Bye Election

PMNL

Chohadry Sarwar

SHAIKH RASHEED

ADB

Saad Rafiq

Power Project

#lhrrisesforkhan

#کپتان

Tabool ads will show in this div