اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ 22 لاکھ میں نیلام

رقم کرونا متاثرین پر خرچ کی جائے گی

ٹيسٹ کپتان اظہر علی نے اپنا بيٹ اور ٹی شرٹ 22 لاکھ روپے ميں فروخت کردی، رقم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا بیٹ اور ٹی شرٹ 22 لاکھ روپے میں فروخت کردیا، اپنی کٹ کی یہ دونوں چیزیں انہوں 300 رنز کی یادگار اننگز میں استعمال کی تھیں۔

پاکستانی کپتان کا بیٹ بھارتی میوزیم نے 10 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ اظہر علی کی ٹی شرٹ کيليفورنيا کے ايک شہری نے 11 لاکھ روپے ميں خریدی۔

اظہر علی نے ٹوئٹ ميں بتايا کہ نيو جرسی ميں مقيم ايک پاکستانی نے متاثرہ افراد کی مدد کيلئے ايک لاکھ روپے عطيہ کئے ہیں، ٹيسٹ کپتان نے گزشتہ ہفتے اپنی شرٹ اور بيٹ نیلامی کيلئے پيش کئے تھے۔

coronaviruspakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div