پی ٹی آئی رہنماؤں کا گیارہ اکتوبر کو نیا پاکستان بننے کا دعویٰ

PTi

لاہور : پی ٹی آئی رہنماؤں نے 11 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی فتح اور نئے پاکستان کے آغاز کا دن قرار دے دیا، جہانگیر ترین کہتے ہیں این اے 122 کے الیکشن کا اثر پورے پاکستان پر ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کرسکتا، نئے پاکستان کا فیصلہ لاہور کو کرنا ہے۔

لاہور میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے این اے 122 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان نے ن لیگ کو للکار کر کہا کہ انہیں قبضہ مافیا کہنے والے سن لیں، میں نے عوام کے دلوں پر قبضہ کیا ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اپنی جائیدادیں بنانا نہیں، گیارہ اکتوبر کو تحریک انصاف کی جیت ہوگی، ایاز صادق نے دھاندلی کی ہیٹ ٹرک کی، گیارہ اکتوبر کو تخت لاہور گرائیں گے، تخت لاہور کا نیا وارث عمران خان ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ 11 اکتوبر کو پی ٹی آئی ہی جیتے گی، ن لیگ کو الیکشن کمیشن سپورٹ کررہا ہے، کارکنان 11 اکتوبر کو پولنگ اسٹیشن میں موجود رہیں۔

شیخ رشید بولے کہ نواز شریف آپ ہاریں گے، ایاز صادق نواز شریف کی گھڑی اور شہباز شریف کی چھڑی ہیں، عمران خان سب کا احتساب کرے گا، میرے ساتھ بھی دھاندلی کی گئی۔

جہانگیر ترین کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ این اے 122 کے الیکشن کا اثر پورے پاکستان میں ہوگا، عوام اپنی قسمت خود سنوار سکتے ہیں، ثابت کردیں کہ چور لٹیروں کا وقت گزر چکا، 11 اکتوبر کو نیا پاکستان بننا شروع ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کہے ہیں کہ علیم خان کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب این اے 122 کی عوام بولے گی، عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کرسکتا، بتائیں کیا نندی پور میں غبن کا ذمہ دارعمران ہے، کیا کسانوں کے احتجاج کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے؟، نئے پاکستان کا فیصلہ لاہور کو کرنا ہے۔ سماء

ECP

PERVEZ RASHEED

PTI

Audit

Politics

IMRAN KHAN

USA

CHINA

JAHANGIR TAREEN

PM Nawaz Sharif

AYAZ SADIQ

IMRAN

NA122

@imrankhanpti

Bye Election

PMNL

Chohadry Sarwar

SHAIKH RASHEED

ADB

Power Project

#lhrrisesforkhan

#کپتان

Tabool ads will show in this div