ملک میں 2017ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتم ہوجائیگا، عابد شیر علی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔


اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران نے عوام اور ملکی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے قلیل اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے اسپیشل انرجی پارکس اور نئے ہائیڈل پاور پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، نیو کلئیر پاور پلانٹس کیلئے 6 مقامات منتخب کرلئے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ سماء

میں

کا

ملک

PPP

ٹویٹر

air

مکمل

Tabool ads will show in this div