بھارت:کیمیکل پلانٹ میں گیس لیک ہونے سے 13افراد ہلاک

ہزار سے زائد افراد متاثر
Smokes rise from an LG Polymers plant following a gas leak incident in Visakhapatnam on May 7, 2020. - At least five people have been killed and 1,000 hospitalised after a gas leak at a chemicals plant on the east coast of India, authorities said on May 7, warning the death toll would climb. The gas leaked out of two 5,000-tonne tanks that had been unattended due to India's coronavirus lockdown in place since late March, according to a local police officer. (Photo by - / AFP)

بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیک ہونے سے دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور بچوں سمیت سینکڑوں شہری متاثر ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیمیکل پلانٹ سے گیس خارج ہونے کے واقعہ  میں ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کيمکل پلانٹ سے ملحقہ 5 کلومیٹر علاقےکے 2 ہزارافراد کی نقل مکانی بھی عمل میں آئی۔

ڈاکٹروں کےمطابق بچوں سميت سينکڑوں افراد کو آنکھوں ميں جلن اور سانس لينے ميں دشواري کي شکايت کے بعد داخل کيا گيا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کئی افراد سڑکوں پر بے ہوش پڑے نظر آئے۔ گیس لیکیج کا اخراج جنوبی کوریا کی کمپنی میں لگے ٹینک سے ہوا جو کہ ایل جی کمپنی کا کیمیکل پلانٹ ہے۔ اس پلانٹ پر لاک ڈاؤن کے باعث کام بند تھا۔

بھارتی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ گیس کیلکج کے دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں بچے، عورتیں اور مرد سڑکوں پر بے جان پڑے تھے۔

کپمنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ سے گیس کا اخراج رک گیا ہے، لاک ڈاؤن کے باعث پلانٹ بند پڑا تھا۔ واقعہ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div