شین وارن پاکستانی اسپنر سے انگلش ٹیم کو بچانے میدان میں آگئے
نیویارک : سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن پاکستانی اسپنرز سے انگلش ٹیم کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے، دنیا کے بہترین لیگ اسپنر نے انگلش بورڈ کو کوچنگ کی پیشکش کردی۔
انگلینڈ پاکستان کے اسپن اٹیک سے نہ گھبرائے، شین وارن نے انگلش ٹیم کو مشورے دے دیئے، شین وارن نے انگلش بورڈ کو اسپنرز کی کوچنگ کی پیشکش کردی۔
دنیا کے خطرناک لیگ اسپنر کو انگلش بولر عادل راشد میں اسپارک نظر آتا ہے، وارن نے معین علی کو بھی پاکستان کیلئے مسئلہ بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
امریکا میں موجود شین وارن موقع ملنے پر ماسٹر لیگ اور امریکا میں شیڈول سابق کرکٹرز کی ٹی 20 سیریز بھی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ سماء