زندگی میں بہت کچھ کرنےکی بھاری قیمت اداکرنا پڑتی ہے

طلاق کے بعد سائرہ یوسف کا پہلابیان

اداکارہ سائرہ یوسف کا شوہر سے علیحدگی کے بعد زندگی سے متعلق پہلی پوسٹ سامنے آئی ہے، سائرہ یوسف نے شہروز خان سے علیحدگی کے دوران سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کی ۔

اداکارہ نے حال ہی میں علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر برطانوی مصنف کا انتہائی فکر انگیز قول شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ہمیں اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوتی ہے اور بعض اوقات کچھ نہ کرنے کی قیمت ادا نہ کرنے کی بجائے ہمیں زہر کا کڑوا گھونٹ پینا پڑتا ہے اور یہی حقیقت ہے۔

سائرہ یوسف کی سابق شوہر اداکار شہروزسبزواری سے شادی2012میں ہوئی جن سے ان کی ایک بیٹی نورے ہے ، دونوں اداکاروں نے رواں سال علیحدگی اختیار کی۔

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div