مظفرگڑھ: 4افراد میں کرونا کی تصدیق کے بعد گلی سیل

دو افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹس آج موصول ہوگی
مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر شعیب ترین محلہ شیخوپورہ میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ فوٹو: شیراز بشیر
مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر شعیب ترین محلہ شیخوپورہ میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ فوٹو: شیراز بشیر
مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر شعیب ترین محلہ شیخوپورہ میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ فوٹو: شیراز بشیر

مظفرگڑھ میں ایک ہی گھر کے 4 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے گلی کو سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کے مطابق محلہ شیخوپورہ میں گھر کے 12 افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں سے دو افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس آج موصول ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کو رجب طیب اردگان اسپتال منتقل کرنے کے بعد علاقے کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے گلی کو سیل کر دیا گیا جہاں کلورین اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

امجد شعیب ترین نے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقہ سے 52 افراد کے سیمپل لےلیے گئے ہیں اور مزید کے سیمپل لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقے کے شہری گھروں میں محدود رہیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div