بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے خصوصی پرواز کینیا روانہ

نیروبی سے 200 پاکستانیوں کو لایا جائے گا

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کےلیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی ائرپورٹ سے کینیا کے شہر نیروبی روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی کے 8761 کے ذریعے 21 کینیا کے شہری روانہ ہوئے ہیں جبکہ واپسی پر نیروبی سے 200 پاکستانیوں کو لایا جائے گا۔

مسافروں کی خصوصی اسکریننگ اور سامان پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ پی آئی اے عملے نے سی اے اے کی ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے مسافروں کو سینیٹائزر فراہم کیے ۔ پی آئی اے پرواز کے ذریعے نیروبی میں عملے کے لیے 200 ماسک بھی بھیجے جبکہ کینیا جانے والے مسافروں کے لیے جہاز میں سحری کا انتظام بھی کیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کینیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کےلئے خصوصی پرواز کا چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div