پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھا دیئے

نوٹی فیکیشن جاری
May 03, 2020

حکومت پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق صوبے بھر میں اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں گے۔ پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا۔ یوٹیلیٹی ا سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں گے، جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کرونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مراسلہ کے مطابق تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گاہکوں کے لیے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

PUNJAB

RAMZAN

Utility Stores

Tabool ads will show in this div