پنجاب میں یوٹیلٹی اسٹورز رات8 بجے تک کھلےرہیں گے

سماجی فاصلہ لازمی قرار

حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دے دیا۔ اب افطار کے بعد بھی عوام خریداری کرسکیں گے۔

اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز بھی دیگر دکانوں کی طرح صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کھلتے تھے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے اور شہری افطار کے بعد بھی خریداری کرسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا اور صارفین کیلئے اسٹورز کے مرکزی دروازے پر سنیٹائزر بھی مہیا کیا جائے گا۔

PUNJAB

Utility Stores

Tabool ads will show in this div