حيدرآباد:تاجروں نےانتظاميہ سےمارکیٹ کھولنےکی اجازت مانگ لی

خلاف ورزی نہ کرنے کی يقين دہانی

حيدرآباد ميں لاک ڈاؤن کے باعث پریشان تاجروں نے انتظاميہ سے مارکیٹ کھولنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

سندھ کے کئی شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں۔ حيدرآباد کے کاروباری مراکز بھی گذشتہ ماہ سے بند ہيں۔ تاجروں نے آن لائن کاروبار کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نئے سرکاری احکامات نے تاجر برادری کو مشکل ميں ڈال ديا ہے۔

موجودہ صورتحال سے مايوس تاجر حضرات نے کاروبار کے ليے جاری ايس او پيز ميں نرمی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ دکانداروں کا مزيد کہنا ہے تمام اشياء کی فروخت آن لائن ممکن نہيں۔

مقامی تاجروں نےانتظاميہ سے دکانوں کو کھولنےکی شرائط ميں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی يقين دہانی کرادی ہے۔

Tabool ads will show in this div