یہ دن مزدوروں کے تقدس اور وقارکی علامت ہے،وزیراعظم

ملک کی معاشی ترقی کیلئے مزدوروں کا کردار اہم ہے
فوٹو: عمران خان/فیس بک
فوٹو: عمران خان/فیس بک
فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے پھیلاؤ نے سنگین اثرات مرتب کیے ہیں اور صنعتی شعبہ کی بندش سے مزدور طبقہ پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یکم مئی حقوق کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے مزدوروں کی یاد دلاتا ہے جبکہ یہ دن مزدوروں کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے بنیادی حقوق اور فلاح و بہبود کےلیے پرعزم ہے جبکہ مزدوروں کی فلاح کےلیے مربوط نظام تیار کرنا ترجیح ہے۔ حکومت نے مزدوروں کےلیے 200 ارب کا مالی پیکج مختص کیا ہے۔

انہں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سے متعلق پروگراموں کا آغاز کیا ہے جبکہ بہتر ہنر سے مزدوروں کو اندرون و بیرون ملک ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔ ملک کی معاشی ترقی کے لئے مزدوروں کا کردار اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں سمیت تمام طبقات کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور اللہ  مزدوروں کی خوشحالی کے لئے کوششوں میں مدد فرمائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

IMRAN KHAN

Labor Day

Tabool ads will show in this div