خیبر ایجنسی میں خفیہ سرنگ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
باڑہ : خیبر ایجنسی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گيا، سيکيورٹی فورسز نے خفیہ سرنگ سے بھاری تعداد ميں اسلحہ پکڑ ليا۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں خفیہ سرنگ اس وقت برآمد ہوئی جب سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن میں مصروف تھیں، سرنگ کی تلاشی لی گئی تو اسلحے کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا، جس میں 400 سے زائد راکٹ اور لانچر، طیارہ شکن گنز، آر پی جی اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلحے کی بھاری کھیپ خیبر ایجنسی اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کیلئے چھپائی گئی تھی، اسلحے میں بھارت کی تیار کردہ گن بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی، سیکيورٹی حکام کے مطابق آپريشن خيبر ٹو کی تکيمل کے بعد باڑہ ميں کاروباری سرگرمياں بھی جلد بحال ہو جائيں گی۔ سماء