پاکستانیوں کی واپسی،زلفی بخاری کاقطر،سعودیہ،یواے ای حکام سے رابطہ

خصوصی فلائٹس چلانے پر تعریف

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے خصوصی فلائٹس چلانے پر اسے زبردست اقدام قرار دیا ہے۔ یو اے ای کے سفیر حماد الزابی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زلفی بخاری کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے وزرا سے ٹیلی فون ویڈیو کانفرنس پر رابطہ کیا۔ زلفی بخاری نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے پاکستانیوں کے انخلا کے سلسلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلفی بخاری سے گفتگو کے دوران یو اے ای کے وزیر نے پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ وطن واپسی کے خواہشمند افراد کے انخلا کے لئے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

وزارت اوور سیز یو اے ای کے مطابق دونوں وزرا کے درمیان شہریوں کے جلد انخلاء پر اتفاق کیا گیا۔ ابتدائی طور پر ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر پاکستان بھیجا جائیگا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت اوور سیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ویڈیو لنک پر گفتگو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ ‏متحدہ عرب امارات اور پاکستان برادر ممالک ہیں۔ تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ ہیں۔ پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کے لیئے پاکستان کی عوام بھی یو اے ای حکام کی شکر گزار ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں بھی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب گلف نیوز نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومتی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ یو اے ای حکام نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ جب کہ پاکستان کی جانب سے خصوصی فلائٹ آپریشن کو آغاز زبردست اقدام بھی قرار دیا۔

Overseas Pakistani

ZULFI BUKHARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div