فضائی آپریشن کی معطلی سے خیبرپختونخوا کے ٹریول ایجنٹس پریشان
ایجنٹس کو اربوں روپے کا نقصان ہونے لگا

خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے سے ٹریول ایجنٹس کو اربوں روپے کے نقصان ہونے لگا۔
ٹریول ایجنٹس کہتے ہیں کہ مالی مشکلات کے باعث ہزاروں ملازمین کے گھروں پر چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ اس مشکل دور میں انہیں بھی ریلیف دیا جائے۔
ٹریول ایجنٹ شمشیر علی کا کہنا ہے کہ ایک طرف ائرلائن کی جانب سے رقم روک دی گئی ہے جبکہ اس وقت ہم مسافروں کی رقم واپس کرنے میں لگے ہوئے ہیں جس کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کے باعث ہمارے اپنے اثاثے اس وقت تقریباً صفر پر چلے گئے ہیں۔
رواں سال ہزاروں سیاحوں نے خیبرپختونخوا کی سیر کےلئے ایڈوانس بکنگ کروائی تھیں جو اب منسوخ ہوچکی ہیں۔
khyber pakhtunkwa
FLIGHT OPERATION
تبولا
Tabool ads will show in this div